ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ : اسکوٹر خرید کر دھوکہ دے کر فرارہونےو الا ملزم گرفتار

کمٹہ : اسکوٹر خرید کر دھوکہ دے کر فرارہونےو الا ملزم گرفتار

Tue, 09 Mar 2021 18:31:16    S.O. News Service

کمٹہ:9؍مارچ  (ایس اؤ نیوز)اسکوٹر خریدنےکے بعد رقم اداکئے بغیر دھوکہ دے کر فرار ہوئے ملزم کو گرفتارکرنےمیں گوکرن پولس کامیاب ہوئی ہے۔

ملزم کی شناخت ساگر ہیگوڈ کے قریب وجئے نگر کےمکین ، حالیہ مقیم گنگا نگر بنگلورو پرشانت ٹی ایس کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولس  کے مطابق ملزم پرشانت 6ماہ پہلے گوکرن کے ستیش مولے سے ہونڈا ڈیو اسکوٹر 75ہزارروپئے میں خریدا تھا۔ لیکن رقم اداکئے بغیر دھوکہ دےکر فرارہوگیا تھا۔ معاملےکو لےکر ستیش نے گوکرن پولس تھانہ میں کیس درج کیاتھا۔

کیس درج ہونےکے بعد گوکرن تھانہ پولس ملزم کی تلاش میں تھی ۔ملزم بنگلورو میں مقیم ہونے کا پتہ چلاتو پولس نے بنگلورو پہنچ کر گرفتارکرنے کے علاوہ ڈاونگیرہ سے 75ہزاروپئے مالیت کی ہونڈا ڈیو اسکوٹر بھی ضبط کرلی۔ گرفتارشدہ ملزم کو پولس نے 8مارچ کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

پتہ چلا ہے کہ ملزم نے خود کو کرناٹکا ہاؤسنگ بورڈ اور انٹرنل آڈیٹنگ افسر بتاتے ہوئے کئی لوگوں سے جھوٹ بولا تھا۔ ساتھ ہی بہت سارے لوگوں کو ہاؤسنگ بورڈ کی طرف سے سائٹ دلوانےکا وعدہ بھی کیاتھا۔  بتایا گیا ہےکہ ریاست بھر کے کئی پولس تھانوں میں ملزم پر کیس درج ہیں۔ ضلع ایس پی شیوپرکاش دیوراج ، ایڈیشنل ایس پی بدری ناتھ، بھٹکل ڈی وائی ایس پی بیلی اپا ، کمٹہ سی پی آئی پرمیشور گنگا کی رہنمائی میں گوکرن پولس تھانہ پی ایس آئی نوین نائک کی قیادت میں اے ایس آئی نارائن گنگی، اروند شٹی ، وسنت نائک ، ناگراج پٹگار سمیت پولس عملہ کارروائی میں شریک تھا۔


Share: